06
JUL
2019

باتسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محکمہ تعلقات عامہ جھنگ ،حکومت پنجاب

باتسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محکمہ تعلقات عامہ جھنگ ،حکومت پنجاب
ہینڈ آﺅٹ
راﺅ شکیل احمد /عابدرشید
3 جولائی2019

جھنگ( )نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارتی کے زیر اہتمام “قدرتی آفات کی ابتدائی ، فوری، ہمہ جہتی تشخیص “کے عنوان سے متعلق دوروزہ ٹریننگ سیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ٹریننگ سیشن میں محکمہ صحت، تعلیم، زراعت، لائیو سٹاک، ریونیو، سوشل ویلفیئر اور سول سوسائٹی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کوآرڈی نیٹر پی ڈی ایم اے سعیدچشتی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر این ڈی ایم اے احمد ملک نے کہا کہ تربیت کا بنیادی مقصد کسی بھی ناگہانی واقعہ کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا فوری اندازہ لگانا ہے جس میں ضلعی انتظامیہ اور منسلک محکمہ جات کے ساتھ ملکر موثررابطہ بحال رکھا جاتا ہے تاکہ مقامی طور پر ہونے والے نقصان کا فوری اور درست تخمینہ لگایا جا سکے۔ انہوںنے کہا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے متعلقہ ادارے ناگہانی حالات میں متحرک رہتے ہیں جبکہ متاثرین کو ہرممکن ریلیف فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔مزید برآں شرکاءکو دیگر ضروری امور اور ڈیٹا کلیکشن کے متعلق جامع حکمت عملی بارے آگاہی دے گئی۔

۔۔۔٭٭٭۔۔۔

Useful Links
Pakistan Meteorological Department (PMD;